وزیر اعظم کا امجد صابری کے اہلخانہ کیلئے 1 کروڑ روپے امداد کا اعلان

Published on June 24, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 473)      No Comments

05
اسلام آباد(یواین پی)وزیر اعظم نواز شریف نے امجد صابری مرحوم کے اہلخانہ کیلئے ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان کر دیا، بچوں کے تعلیمی اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی۔ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہونے والے امجد صابری کے خاندان کی مالی معاونت کیلئے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بزدل دہشت گردوں کے ہاتھوں امجد صابری کا قتل دراصل پاکستان کا نقصان ہے، امجد صابری مرحوم ایک سچے عاشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم تھے، ان کی دنیا بھر میں محبت اور برداشت کے پرچار کیلئے خدمات کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم مرحوم امجد صابری کو ملک کے خیرسگالی کے سفیر کی حیثیت سے ہمیشہ یاد رکھے گی۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ مرحوم امجد صابری کے بچوں کے تعلیمی اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题