جیمز اینڈرسن کی پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

Published on June 25, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 413)      No Comments

لندن (یو این پی) پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل انگلینڈ کو ایک اور دھچکا لگ گیا۔ فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کی انجری کی وجہ سے پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے.جیمز اینڈرسن سری لنکا کے خلاف سیریز میں انجری کا شکار ہوئے۔ تینتیس سالہ فاسٹ بولر کے دائیں کندھے میں فریکچر ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق جیمز اینڈرسن کی پاکستان کے خلاف لارڈر ٹیسٹ میں شرکت کا امکان کم ہے۔ ورلڈ نمبر ون بولر پاکستان کے خلاف دس ٹیسٹ میچز میں صرف سترہ کی اوسط سے پینتالیس وکٹیں اڑا چکے ہیں۔ انگلینڈ کے ٹاپ آرڈر بلے باز نک کامپٹن بھی گرین شرٹس کے خلاف سیریز سے دستبردار ہو چکے ہیں۔ نک کامپٹن سری لنکا کے خلاف سیریز میں صرف اکیاون رنز بنا سکے اور دباؤ کا شکار ہو کر کرکٹ سے دور 22گئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题