تھرپارکر(یو این پی)تھر میں ابرِ کرم نے پیاسی دھرتی کو سیراب کر دیا مٹھی، کھپرو اور گردو نواح میں تیز بارش ہوئی جس سے تھری باشندے خوشی سے نہال ہوگئے۔اگلے چوبیس گھنٹے میں سندھ کے بیشتر علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ دو دن میں کراچی میں بھی بادل کھل کر برسیں گے ۔ دوسری طرف بالائی علاقوں میں مون سون کی بارشیں پیر کو شروع ہوں گی۔