ن لیگ کے 22 ارکان فارورڈ بلاک بنانے کیلئے تیار

Published on June 27, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 439)      No Comments

N
لاہور(یو این پی)انکشاف کیا گیا ہے کہ نواز لیگ میں کم از کم 22 ارکان فارورڈ بلاک بنانے کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔ ان میں سے اکثریت کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے۔ ان کی ناراضگی اس لئے بھی زیادہ ہے کہ بجٹ میں زراعت کو کچھ نہیں دیا گیا۔ اس کے علاوہ ان ارکان کا خیال ہے کہ کارکردگی نہ دکھانے کی وجہ سے ان کے حلقوں میں ن لیگ کی مقبولیت کافی کم ہو گئی ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ان ارکان کو مستقبل میں ایک بڑی شخصیت کی حمایت ملنے کا قوی امکان ہے۔ یہ ارکان وزیراعظم نواز شریف کے مستقبل کے بارے میں کوئی فیصلہ ہونے اور عید کے بعد عمران خان کی ممکنہ تحریک کا انتظار کر رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme