عمران خان عید پاکستان اور تعطیلات لندن میں گزاریں گے

Published on June 27, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 430)      No Comments

Imran-Khan4
اسلام آباد(یو این پی)عمران خان عید پاکستان اورتعطیلات لندن میں اپنے بیٹوں کے ہمراہ گزاریں گے جبکہ پی ٹی آئی کی حکومت مخالف تحریک جولائی کے آخر میں شروع ہو گی۔تفصیلات کےمطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان عید کے بعد اپنے بچوں سلیمان اور قاسم سے ملاقات کرنے لندن جائیں گے ، لندن میں ایک ہفتہ قیام کے دوران پارٹی عہدیداروں اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے ، عمران خان کی لندن سے واپسی پر آزادکشمیر میں پارٹی کی انتخابی مہم چلائیں گے جبکہ حکومت مخالف تحریک آذاد کشمیر کے انتخابات کے بعد ہوگی ، ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سیاسی جلسوں اور مظاہروں کا سلسلہ جولائی کے آخر میں ہوگا۔احتجاجی تحریک کے لئے تحریک انصاف پیپلز پارٹی ، جماعت اسلامی اوردیگر اپوزیشن جماعتوں سے رابطے میں ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题