اسلام آباد(یواین پی)اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا 10ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ پیش ۔ پانی ، صفائی اور ماحولیاتی آلودگی سمیت کئی بڑے منصوبوں کا اعلان۔ غاری برتھا نہر سے پانی لانے کا منصوبہ ۔ انٹر سٹی بس بھی چلے گی۔ مئیر شیخ انصر عزیز نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کے مسائل کا حل مقامی حکومت کی ذمہ داری ہے کوئی کسر اٹھانہیں رکھیں گے۔ اپوزیشن لیڈر علی اعوان نے کہا شہریوں کو سہولیات کی فراہمی میں ہر ممکن تعاون کریں گے۔ مئیر کا کہنا تھا منصوبوں کی بروقت تکیمل کے لیے وفاقی حکومت سے 8 ارب روپے مانگ لیے ہیں۔