وزیراعلیٰ کی یوم شہادت حضرت علی پربہترین سکیورٹی انتظامات پر پولیس اور کابینہ کمیٹی کو شاباش

Published on June 28, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 387)      No Comments

04
لاہور(یو این پی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے یوم شہادت حضرت علی کرم اﷲ وجہہ کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات پر کابینہ کمیٹی برائے امن وامان، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے صوبہ بھر میں سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے اورپولیس حکام و قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جانفشانی سے فرائض سر انجام دئیے اور یہی وجہ ہے کہ پولیس کے بہترین انتظامات کے باعث یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ خیر و عافیت سے گزرا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بہترین سکیورٹی انتظامات پر میں پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کومبارکباد دیتا ہوں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog