وزیر اعلی پنجاب ،انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ،آر پی او فیصل آ باد ، ڈی پی او جھنگ فل الفور مجھے تحفظ دیں ریشماں بی بی

Published on June 29, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 475)      No Comments

CE
جھنگ (یواین پی ) میرے شیطان صفت بھائی مرتضی کے گھناؤنے اقدام کو دیکھ کر نہ زمین پھٹی اور نہ آ سمان جس سے یوں محسوس ہوتا ہے کہ خداوندکریم نے بھی ہمارے کالے کرتوتوں کو دیکھ کر منہ موڑ لیا ہے ان خیالات کا اظہار تھانہ مسن جھنگ کے علاقہ چک بلوچاں کی رہائشی ریشماں بی بی دختر عبد الرزاق قوم نول نے ہمارے بیوروچیف سے ایک خصوصی ملاقات کے دوران کیا اس نے بتایا کہ عرصہ دراز قبل میری شادی افتخار نامی شخص کے ساتھ طے پائی گئی لیکن 2011میں خاندانی رنجش کی بناء پر مجھے طلاق ہو گئی جس کی بناء پر میں اپنے بھائیوں مرتضی وغیرہ کے گھر آ کر رہنے لگی کہ اسی دوران میرا شیطان صفت بھائی مر تضی جو کہ واپڈا جھنگ میں ملازمت کرتا ہے اپنی ہوس مٹانے کیلئے مجھے مجبور کر نے لگا جس کی بر وقت اطلاع میں نے اپنے دیگر بھائیوں اورنزیب اور گلزار وغیرہ کو کر دی جن کی متواتر خا موشی کو دیکھ کر میں دلبرداشتہ ہو کر اپنے بہنوئی امان اللہ جو کہ جھنگ پولیس میں بطور اے ایس آئی ہے کے گھر واقع دھڈی موڑ آ گئی کچھ عرصہ کے بعد میرا بہنوئی بھی مجھ سے شیطانی کھیل کھیلنے کی کوشش کر نے لگا تو میں وہاں سے بھی بھاگ کر اپنے علاقے کے ایک شخص انور علی زاہد ولد اللہ بخش قوم سیال سے شادی کر لی ہے جبکہ میرے خاندان کے افراد اپنے گناہوں پر پردہ ڈالنے کیلئے اب مجھے غیرت کے نام پر قتل کر نا چاہتے ہیں لہذا میری وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس مشتاق احمد سکھیرا آر پی او فیصل آ باد کے علاوہ ڈی پی او جھنگ ہمایوں مسعود سندھو سے دردمندانہ اپیل ہے کہ وہ فل الفور مجھے تحفظ دیں جبکہ میری زندگی تباہ و بر باد کر نے والے خاندان کے افراد کو سزا دی جائے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme