استنبول کے ایئر پورٹ پر دھماکے اور فائرنگ ، 28 افراد ہلاک

Published on June 29, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 458)      No Comments

02استبول(یو این پی) ترکی کے شہر استنبول کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دو خودکش حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 28 افراد ہلاک اور 50 سے زائد د زخمی ہو گئے ہیں۔ ترکی کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے دو خودکش حملہ آوروں نے کمال اتاترک ائیرپورٹ کے بین الاقوامی روانگی کے حصے میں خود کو دھماکے اڑایا۔ جب کہ امریکی ٹی وی سی این این نے ترک وزیر انصاف باقر بوزداغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس حملے میں کم از کم 28 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ عینی شائدین کی کہنا ہے کہ دوسے تین حملہ آوروں نے کلاشنکوف کے ذریعے فائرنگ کی جن میں سے دو نے بعد خود کو دھماکے سے اڑایا۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکوں کے فوری بعد زخمیوں کو وہاں کھڑی ٹیکسیوں کے ذریعے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ استنبول کا کمال اتاترک ایئر پورٹ یورپ کا تیسرا مصروف ترین ہوائی اڈہ ہے اور گذشتہ برس چھ کروڑ دس لاکھ مسافروں نے اسے استعمال کیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题