قصور (یو این پی)ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے پنشنروں کو پنشن کی عدم ادائیگی کے باعث ماہ رمضان میں ان کی افطاریاں ٹھنڈی پڑ گئیں ہیں اور پورا خاندان ذہنی دباؤ کا شکار ہو کر رہ گیا ہے تفصیلات کے مطابق زندگی کا سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کے باوجود ٹیوٹا کے پنشنروں کو گزشتہ ماہ کی پنشن نہ مل سکی اور جون بھی گزر گیا عید سر پر آگئی ہے ٹیوٹا کی ظالم انتظامیہ نے اپنے پنشنروں کو ابھی تک پنشن ادا نہیں کی ہے کہ ٹیوٹا انتظامیہ نے پنشنروں کو بڑھاپے میں خجل خوار کرنے کا بہانہ ڈھونڈ لیا ہے ہر تین ماہ بعد زندگی کے سرٹیفیکٹ کی فراہمی کو یقینی بنانے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے مگر باوجود متعلقہ سرٹیفیکیٹس کی فراہمی کے انہیں ابھی تک پنشن نہیں دی گئی ۔لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس منصور علی شاہ سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے ۔