انقرہ (یو این پی)ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ استنبول ائر پورٹ پر حملے میں داعش کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترک وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حملہ آور ٹیکسی کے ذریعے استنبول اور ترکی پہنچے۔ تینوں دہشت گردوں نے پہلے فائرنگ کی اور پھر خود کو دھماکیسیاڑایا۔ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے خدشہ ظاہر کیا کہ ایئر پورٹ حملے میں مارے جانے والوں میں غیر ملکی بھی ہوسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حملے ظاہر کرتے ہیں کہ دہشت گردی عالمی خطرہ ہے،حملے ایسے وقت کیے گئے جب ترکی دہشت گردی کے خلاف جنگ رہا ہے۔