کراچی(یو این پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ترکی کے شہر استنبول کی اتاترک ایئرپورٹ پر ہونے والے خودکش دہشت گرد حملوں کی انتہائی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے، جاری کرہ بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشتگردوں کی جہاں جہاں رسائی ہے وہاں وہ نشانہ بنا رہے ہیں، یقیناًکسی مذہبی تفریق کے بغیر انتہاپسندی پوری انسان ذات کے لیے ایک راکاس ہے،دہشتگردی کی فیکٹریاں اور ان کی فنڈنگ بند کیے بغیر دنیا سے انتہاپسندی اور دہشتگردی کو روکا نہیں جا سکتا،بلاول بھٹو زرداری نے ترک عوام باالخصوص اس واقعے کے متاثرین خاندانوں سے یکجہتی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں ، اللہ تعالیٰ ہلاک ہونے والوں کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔