وزیراعلیٰ شہبازشریف کی جمعہ الوداع کے موقع پر صوبہ بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت

Published on June 30, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 638)      No Comments

01
لاہور(یوا ین پی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے صوبہ بھر میں جمعہ الوداع کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس ضمن میں صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعہ الوداع کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھایا جائے اور مساجد ، امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے۔ وزیراعلیٰ نے مزیدہدایت کی کہ سینئر افسران اس ضمن میں کئے گئے سکیورٹی انتظامات کو خود مانیٹر کریں اور فیلڈ میں موجود رہیں۔ انہوں نے کہا کہ وضع کردہ سکیورٹی پلان پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے اورعوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes