وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے سعودی سفیر کی ملاقات

Published on June 30, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 425)      No Comments

11
اسلام آباد (یو این پی) پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر عبداللہ مرزوق الزہرانی نے کہا ہے کہ پاکستان نے موجودہ حکومت کے تحت بلاشبہ معاشی شعبے میں غیر معمولی پیشرفت کی ہے، اور مستقبل میں ترقی کیلئے مضبوط بنیاد رکھ دی گئی ہے۔وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر عبداللہ مرزوق الزہرانی نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی ، سعودی سفیر نے وزیر خزانہ کو آئندہ عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی اور باہمی دلچسپی پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی سفیر نے نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے موجودہ حکومت کے تحت بلاشبہ معاشی شعبے میں غیر معمولی پیشرفت کی ہے، اور مستقبل میں ترقی کیلئے مضبوط بنیاد رکھ دی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے ایک بڑا محرک ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ وفاقی وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم معاشی شعبے میں حاصل ہونیوالی کامیابیوں کو مزید مستحکم کرنے میں کامیاب رہے گی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ نے دونوں ممالک کے درمیان مسلسل دو طرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ معاشی خوشحالی اور خطے میں امن وترقی کیکوششوں میں سعودی عرب پاکستان کان عظیم شراکت دار رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام برادر ملک سعودی عرب کا بہت احترام کرتے ہیں، انہوں نے سعودی حکومت اور عوام کیلئے پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے عیدالفطر کی مبارکباد بھی پیش کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme