کہیں پانی نہیں کہیں بجلی غائب“ لاہور میں جگہ جگہ شہریوں کا احتجاج، سڑکیں بند

Published on July 1, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 365)      No Comments

08
 لاہور(یواین پی)پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں شہری بجلی اور پانی نہ ہونے کی وجہ سے سراپا احتجاج بن گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے حلقے گڑھی شاہو میںعلامہ اقبال روڈ پر شہریوں کی بڑی تعداد نے سڑک بند کر دی اور حکومت کیخلاف نعرے بازی کی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے علاقے میں چار دن سے پانی نہیں آرہا۔ رمضان کے مقدس مہینے میں بھی ہم روزہ رکھنے اور وضو کرنے سے محروم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی بار اعلیٰ افسروں کو درخواستیں بھی دیں۔ عوامی نمائندوں کو بھی بتایا لیکن کسی نے کارروائی نہ کی۔ دوسری طرف سمن آباد کے علاقہ چھپڑ سٹاپ اور موڑ سمن آباد میں 36گھنٹے سے بجلی بند ہونے پر مکین سڑک پر نکل آئے اور واپڈا کیخلاف نعرے بازی کی۔اس موقع پر انہوں نے سڑک بند کر دی جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق جوں جوں رمضان کا مہینہ اختتام کے قریب ہو رہا ہے صوبائی دارالحکومت میں بجلی اور پانی نہ ہونے کی شکایات میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme