ڈھاکہ کے ڈپلو میٹک انکلیو کے علاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ

Published on July 2, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 706)      No Comments

01
ڈھاکہ(یو این پی) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے ڈپلو میٹک انکلیو کے علاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 برطانوی سفارتکار ہلاک،2پولیس اہلکاروں سمیت 30 سے زائد افراد زخمی ہو گئے جبکہ حملہ آوروں نے 20 غیر ملکیوں کو یرغمال بنا لیا ہے۔ پاکستانی دفترخارجہ کے مطابق ڈھاکہ میں تمام سفارتی عملہ سمیت تمام پاکستانی محفوظ ہیں۔ میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ڈیپلو میٹک انکلیو کے علاقے ایک ریسٹورنٹ پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔ 3 گھنٹے سے زائد پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ عینی شاہد کا کہنا ہے کہ 7 سے زائد حملہ آوروں نے ریسٹورنٹ پر حملہ کیا، حملہ آور دستی بم، اور بھارتی خودکار ہتھیاروں سے لیس تھے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں کی فائرنگ کے نتیجے میں دو برطانوی سفارتکار ہلاک جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ دہشتگردوں نے 20 سے زائد غیر ملکی سفارتکاروں کو بھی یرغمال بنا لیا۔ بنگلہ دیشی خفیہ ایجنسی نے ڈیپلو میٹک انکلیو میں واقع ریسٹورنٹ سے 60 غیر ملکی سفارتکاروں کو یرغمال بنانے کی اطلاع دی تھی، عینی شاہد کا کہنا تھا کہ ریسٹورنٹ میں موجود 5 حملہ آوروں نے دستی بم پھینک دیئے اور لوگوں کو یرغمال بنا لیا بنگلہ دیش میں امریکی سفارتخارنے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر آپریشن کیا جبکہ سیکورٹی حکام نے میڈیا کو براہ راست کوریج کرنے سے بھی روک دیا۔ دوسری طرف حملہ آوروں اور پولیس کے درمیان مذاکرات شروع ہوئے جس میں یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی کے بارے میں مذاکرات ہوئے لیکن ناکام ہوگئے، جس کے بعد آپریشن جاری ہے۔ عینی شاہد کے مطابق حملہ آوروں نے ہوٹل میں داخل ہوتے ہوئے اللہ اکبر کے نعرے لگائے، زیادہ تر یرغمالیوں کا تعلق اٹلی اور ارجنٹینا سے ہے۔ علاوہ ازیں پاکستانی دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی ہائی کمشنر سے رابطہ کیا ہے ہائی کمشنر سمیت تمام عملہ محفوظ ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes