عمران خان کی ہمشیرہ ،فریال تالپور کےسکیورٹی پروٹوکول کی گاڑی سے ٹکراتےٹکراتے بچ گئیں

Published on July 2, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 406)      No Comments

03
لاہور(یو این پی)تحریک انصاف کے چیئرمین کی ہمشیرہ ڈاکٹرعظمیٰ لاہور میں وی آئی پی سکیورٹی پروٹول کی گاڑی سے ٹکراتے بچیں۔ سکیورٹی اہلکاروں سے الجھیں اور الزام عائد کر دیاکہ مریم نواز کے سکیورٹی اہلکاروں نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی۔ دن بھر معاملہ خبروں کی زینت رہا۔ میڈیا نے کھوج لگایا کہ سکیورٹی پروٹوکول مریم نوازکا نہیں بلکہ سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کا تھا۔تفصیلات کےمطابق  صوبائی دارالحکومت لاہور کا پوش علاقہ گلبرگ جہاں امراء کے بڑے بڑے بنگلے، عالی شان کوٹھیاں اور تنگ سڑکیں ہیں عمران خان کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمیٰ اپنے بیٹے اور بیٹی کے ہمراہ سڑک سے گزریں تو مخالف سمت سے آنے والے سکیورٹی قافلہ کی ایک گاڑی نے ان کا راستہ روک لیا اہلکار اترے اور ان کی گاڑی کو گھیر لیا۔ڈاکٹر عظمیٰ نے الزام عائد کیا کہ اہلکاروں نے ان پر اسلحہ تان کر انہیں ہراساں کیا۔عمران خان کی بہن کے الزام کے بعد مریم نواز نے تردید کرتے ہوئے انہیں جھوٹا قرار دیا دوسری جانب پولیس کی دوڑیں لگ گئیں اور حکام اس بنگلے پر پہنچے جس کے سامنے وقوعہ پیش آیا تھا۔ میڈیا نے بھی کھوج لگانا شروع کی تو پتہ چلا کہ سکیورٹی پروٹوکول مریم نواز کا نہیں بلکہ فریال تالپور کا تھا جبکہ بنگلہ آصف زرداری کے قریبی دوست چودھری عاصم گجر کا تھا۔ چودھری عاصم گجر بلاول ہاؤس کے منیجر ہیں اور ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے لیے فریال تالپور ان کے گھر آئی تھیں۔عینی شاہدین نے وقوعہ کے رونما ہونے کی تصدیق جبکہ ڈاکٹر عظمیٰ کے بیان سے جزوی اختلاف کیا انہوں نے گاڑیوں کے آمنے سامنے ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ قصور ڈاکٹر عظمیٰ خان کا تھا جو بڑی دور سے روکے جانے کے اشارے کے باوجود نہیں رکیں اور گھر کے اندر داخل ہوتی گاڑی سے ٹکراتے ٹکراتے بچیں۔ڈاکٹر عظمیٰ نے الزام عائد کرکے کارروائی کے لیے پولیس کو باضابطہ درخواست دینے سے انکار کر دیا پولیس نے حکمران خاندان کا نام آنے پر پہلے توچپ سادھ لی لیکن جب یقین ہو گیا کہ سکیورٹی پروٹوکول کسی اور کا تھا تو روایتی پھرتیوں کا مظاہرہ شروع کر دیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes