سری نگر(یو این پی) مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا ہے جب کہ بھارتی فوج نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حریت رہنماؤں کی اپیل پر جمعتہ الوداع کے بعد کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف یوم سیاہ اور اپنے فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم القدس کے حوالے سے سری نگر میں نکالی جانے والی ریلی میں ایک بار پھر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا جب کہ بھارتی فوج کی جانب سے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس شیل فائر کئے گئے، مظاہرین کی جانب سے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی جب کہ مقبوضہ کشمیر کے دیگر شہروں میں بھی بھارتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مقبوضہ کشمیر کی عوام متعدد مواقع پر پاکستان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے سبز ہلالی پرچم ہوا میں لہرا چکی ہے۔