کراچی(یو این پی) نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے 33سالہ عرفان کا کہنا تھا کہ بھارت سے ہارنا ہمیشہ ان کے لیے انتہائی مایوسی کا سبب ہوتا ہے۔ پڑوسی ملک سے ہار پر مداح تو افسردہ ہوتے ہی ہیں تاہم کھلاڑی بھی اس ہار پر شاید مداحوں سے زیاد ہ روتے ہیں۔ عرفان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے اب تک بھارت کو ورلڈ کپ میں نہیں ہرایا تاہم اس کے علاوہ ہم نے بھارت کیخلاف بہت زیادہ میچز جیتے ہوئے ہیں۔ –