کراچی (یو این پی) کراچی میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے عوام سے کہا ہے کہ عوام سے ذبردستی چندہ وصول کرنے والی کالعدم تنظیموں کے بارے میں اطلاع رینجرز کی ہیلپ لائن پر دیں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے 92 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز کی کوششوں سے زبردستی بھتہ، چندے میں واضح کمی آئی ہے۔ شہر میں دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشن عوام کی مدد سے چل رہا ہے۔شہری زور زبردستی چندے وصول کرنے والی کالعدم تنظیمیں اور جبری چندہ وصول کرنے والوں کی اطلاع رینجرز کی ہیلپ لائن پر دیں اور اگر کوئی ٹیلی فون یا پرچی کے ذریعے بھتے یا چندے کا مطالبہ کرے تو شہری فوری بلاخوف رینجرز کو اطلاع دیں۔اطلاع دینے والے کا نام راز میں رکھا جائے گا۔ رینجرز فطرہ کے نام پر چندہ وصول کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کررہی ہے۔