ایف بی آر نے 3ہزار 104 ارب روپے ٹیکس جمع کر کے ریکارڈ قائم کر دیا

Published on July 2, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 648)      No Comments

055اسلام آباد (یوا ین پی) وصولیاں ہی وصولیاں۔ ایف بی آر نے ہدف سے لگائی چھلانگ۔ 3104 ارب روپے کا ٹیکس جمع کرکے ریکارڈ قائم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار فیڈرل بورڈ آف ریونیونے ٹیکس ہدف پورا کر کے ریکارڈ بنا ڈالا۔ 2015۔16ء کے مالی سال میں ایف بی آر کو 3104 ارب روپے کی وصولیوں کا ہدف دیا گیا۔پہلی سہ ماہی میں 40 ارب کی کمی ہوئی تو ایف بی آر نے ٹیکسوں میں اضافہ کرکے ٹارگٹ پورا کر لیا۔ 30جون تک اعدادوشمار کے مطابق ایف بی آر نے 3104 ارب روپے کے مقررہ ہدف سے زیادہ ٹیکس وصول کرلیا ہے۔ترجمان ایف بی آر ڈاکٹر اقبال کہتے ہیں کہ ایف بی آر نے تاجروں کے ٹیکس ری فنڈز نہیں روکے۔ دو سوارب روپے کے ری فنڈز ہمیشہ سے محصولات کا حصہ رہے ہیں۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین سالوں میں ٹیکس وصولیوں میں 60 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے جبکہ ٹیکس گزاروں کی تعداد11 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题