لاہور(یو این پی) بالی ووڈ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے پاکستانی چارمنگ ہیرو فواد خان اور ان کی اہلیہ صدف خان کے ہاں دوسرے بچے کی آمد متوقع ہے ۔پاکستانی اداکار فواد خان بالی ووڈ میں قدم جمانے میں کامیاب ہوچکے ہیں جس کے بعد کئی نامور فلمسازوں کی جانب سے انہیں اپنی فلموں میں کام کرنے کی پیش کش کی گئی ہے جب کہ فواد خان پاکستان کی طرح بھارت میں بھی خواتین میں بے حد مقبول ہیں جس کے باوجود وہ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے تاہم اب ایک بار پھر فواد خان کے ہاں خوشیاں دستک دینے والی ہیں۔میڈیا رپورٹس فواد خان اور ان کی اہلیہ صدف خان کے ہاں رواں سال نومبر میں دوسرے بچے کی ولادت کا امکان ہے جب کہ اسی وجہ سے گزشتہ دنوں فواد خان اسپین میں ہونے والے بالی ووڈ کے دوسرے سب سے بڑے ایوارڈ انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی (آئیفا) ایوارڈ کی تقریب کے فوری بعد لاہور کے لیے روانہ ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ فواد خان فلمساز کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘میں اہم کردار ادا کریں گے ۔