ریاض (یواین پی) سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں خود کش حملے میں دوسیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ جدہ میں امریکی قونصلیٹ کے قریب سیکیورٹی فورسز نے ایک شخص کو روکنے کی کوشش کی تو اس نے اپنے آپ کو خود کش دھماکے سے اڑا لیا جس کی زد میں آکر دواہلکار زخمی ہوگئے ۔ مزید تفصیلات موصول ہورہی ہیں ۔