الیکشن مہم چلانا اور مخالف سے سبقت حاصل کرنا ۔پیپلزپارٹی اور جیالوں کا طرہ امتیاز ہے ۔سردار غلام صادق سپیکر اسمبلی آزاد کشمیر

Published on July 4, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 658)      No Comments

sardar
ہجیرہ (یواین پی) سردار غلام صادق سپیکر اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے نامزد اُمیدوار نے تراڑکھل کے مقام پر سردار یعقوت ،چئیرمین لیبر بیورو اور سینئر پیپلز پارٹی کے مرکزی لیڈر جاوید یعقوب کی جانب سے دی گئی افطار پارٹی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر اشو پر ذوالفقار علی بھٹو اور پیپلز پارٹی کا موئقف تحریک آزاد ی کشمیر کی کامیابی کی ضمانت ہے۔ پیپلز پارٹی نے غریب اور متوسط طبقے کی نمائند گی کی۔ پانچ سالوں میں ترقیاتی کاموں آزاد کشمیر بھر اور بالخصوص حلقہ انتخاب میں تعلیمی فروغ کے لیے انقلاب کی طرف گامزن ہوئے میرے مد مقابل خان بہادر خان اپنے چالیس سالہ دور اقتدار میں محظ آٹے کی وزات تک پہنچے اسکے برعکس اللہ کی مہربانی، بھٹو خاندان کے صدقے اور جیالوں کی قربانیوں کے نتیجے میں ریاست کے تیسرے عہدے تک پہنچا ہوں ۔ میرے مد مقابل آج بھی 109 سال کے ہوتے ہوئے بھی درجہ 6 کے کارکنوں کے استقبال کے لیے تین تین گھنٹے ہار لے کر کھٹرے رہتے ہیں اور ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے ایک سو نو سال کے ہونے کے بعد بھی جو انہیں جتن کرنے پڑتے ہیں تاریخ میں اس سے بڑی تذلیل نہیں ہو سکتی ۔ میرے مد مقابل خان بہادر خان نے پہلے مجاہد اول سردار قیوم کی خدمت کی اسکے بعد سردار عتیق کے دربار پر کھٹرے رہے اور پھر دو تین سال عثمان عتیق کے درباری رہے۔ اور اب ٹکٹ کے لیے گریڈ 17 اور 18 افسران کے تلوے چاٹتے رہے ان تمام چیزوں کے باوجود حلقے کی عوام نے انہیں اس سے قبل 3 مرتبہ سازشوں، بھتہ خوروں ،آٹے کی وزارت کے کمیشن ایجنٹوں کو شکست فاش سے دو چار کیا اور اب بلاول بھٹو کی قیادت میں آزاد کشمیر بھر سے سب سے زیادہ ووٹ لیکر ہجیرہ تراڑکھل پیپلز پارٹی کا نمائندہ اسمبلی میں جائے گا۔ سردار غلام صادق نے کہا کہ جہاں آج ہم کھڑے ہیں تراڑ کھل کی زمین پر میرے سیاسی حریف 10 سالوں میں تو کچھ نہ کر سکے ۔پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہاسپٹل ، ڈگری کالج اور پلندری ،تراڑکھل روڈ کو عوام کی سہولت کے لیے پیش کر کے پیپلز پارٹی کی جیت پر مہر ثبت کر دی ہے۔ حلقہ انتخاب کے عوام بخوبی جانتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کا نمائندہ پانچ سال بھی عوام میں رہا اور الیکشن مہم کے دوران بھی عوام کے پاس حاضری دیتا ہے جبکہ میرے سیاسی حریف گزشتہ پانچ سالوں میں بیڈ ریسٹ پر رہے اور آج بھی مہم کے دوران عوام کے پاس جانے سے قاصر ہیں۔ عوام کسی بھی جسمانی اور ذہنی طور پر معذور نمائندے کو اسمبلی میں بھیجنے کے لیے ہر گز ہر گز تیار نہیں ہیں۔ سردار غلام صادق نے کہا کہ چئیرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں وفاق میں 2018 اور آزاد کشمیر میں اکیس جولائی کو فتح کے جھنڈے گاڑھیں گے اور حکومت قائم کرنے کے دعوے دار وزراء کی جھنڈیاں اور شیروانی تیار کرانے والے دن میں خواب دیکھتے رہ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں سیاست کو عوامی خدمت اور بھٹو کے دیے ہوئے فلسفے کے تحت کر رہا ہوں ۔اس موقع پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے آزادکشمیر کے وزیر اطلاعات سردار عابد حنیف عابد نے کہا کہ ہجیرہ تراڑکھل میں پیپلز پارٹی اور سردار غلام صادق کے مقابلے میں سردار خان بہادر خان کو ووٹ دینا کسی خود کشی کے مترادف ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ عوام پروپیگنڈا اور کردار کشی کرنے والوں کی باتوں میں نہ آئے کیونکہ مخالفین تاریخی اعتبار سے بد دیانت ہیں۔ اس موقع پر رائے اکرم پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نے کہا کہ سپیکر اسمبلی کا کردار ہمارے لیے مشعل راہ ہے اور حلقہ انتخاب میں انکے کام منہ بولتا ثبوت ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سردار غلام صادق کے مقابلے میں خان بہادر خان کو ووٹ دینے کا مطلب تحریک آزادی کشمیر کو فروخت کرنے کے مترادف ہے۔ سردار فہیم ربانی نامزد امیدوار اور پیپلز پارٹی حلقہ بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ تراڑ کھل کے لوگو سردار غلام صادق کی جیت در اصل پورے پونچھ کی جیت ہے۔ اور اسطرح ہم آئندہ سردار غلام صادق کو وزارت عظمی کے منصب پر دیکھ رہے ہیں۔ اس موقع پر مقبول شاہین ،ایڈمنسٹریٹر تراڑکھل نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ الیکشن مہم چلانا اور مخالف سے سبقت حاصل کرنا ۔پیپلزپارٹی اور جیالوں کا طرہ امتیاز ہے ۔اس افطار ڈنر کے جلسے کی خصوصیت تمام حلقہ انتخاب کے عہدے داران ، کارکن ،پیپل لیبر بیورو، پی وائی اور، پی ایس ایف اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔ جلسے کے میزبان سردار یعقوب اور جاوید یعقوب نے کہا کہ سردار غلام صادق اور پیپلز پارٹی اپنی شاندار کامیابی کے عوض مظفر آباد کے ایوانوں میں عوام کی خدمت کرنے کے لیے تیار ہو جائیں انہوں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ بھٹو فیملی کے سیاسی فلسفے اور پیپلز پارٹی کے پروگرام کو سردار غلام صادق اور تمام امیدواران کو کامیاب کر کے بلاول کے ہاتھ مضبوط کر یں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes