لندن(یوا ین پی )جیسے کو تیسا الیسٹر کک نے توپوں کا رخ محمد عامر کی طرف موڑا تو پاکستانی فاسٹ باؤلر نے بھی اپنی کارکردگی سے انگلش کپتان کی تنقید کا ترنت جواب دے ڈالا۔ چھے سالہ بن باس کے بعد انگلینڈ کی سرزمین پر پہلا میچ کھیلنے کے لیے اترے تو دونوں اوپنرز سمیت تین بلے بازوں کو پویلین بھیج دیا۔تفصیلات کےمطابق پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے انگلش سرزمین پر موجود ہے جہاں وہ سمرسٹ کاؤنٹی کے خلاف تین روزہ ٹور میچ کھیل رہی ہے۔ میچ کے دوسرے روز انگلش ٹیم تین سو انسٹھ رنز کے تعاقب کے لیے میدان میں آئی تو چھے سال بعد انگلش سرزمین پر اپنا پہلا میچ کھیلنے والے محمد عامر نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئیے اور پہلے دونوں بلے بازوں ٹریسکوتھک کو آٹھ اور ہوز کو دس رنز پر پویلین واپس بھیج دیا۔عامر کا غصہ یہیں ٹھنڈا نہیں ہوا بلکہ پانچویں نمبر پر میدان میں آنے والے کپتان ٹریگو تئیس رنز بنا کر ان کا تیسرا شکار بنے۔ عامر کی اسی کارکردگی کا خوف ہے جس پر الیسٹر کک نے کہا تھا کہ محمد عامر کو انگلینڈ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، میچ فکسنگ کرنے والوں پر تاحیات پابندی لگنی چاہیے۔