پنجاب میں عید ٹھنڈی ہوگئی،بارش سے موسم خوشگوار

Published on July 6, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 602)      No Comments

03
لاہور(یو این پی)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا اور عید بھی ٹھنڈی ہوگئی ۔ مرجھائے چہرے کھل اٹھے ، بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔ عید آئی ، اپنے ساتھ بارش لائی ۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ابر رحمت برسا اور کھل کر برسا ۔ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہونے پر عید کا مزا بھی دوبالا ہوگیا ۔ لاہور کے علاوہ فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں بادل جم کر برسے جس پر شہریوں نے شکر ادا کیا ۔ روزے داروں کو عید کا تحفہ مل گیا ۔ بارش کی وجہ لاہور سمیت دیگر علاقوں میں کئی فیڈر ٹرپ ہوگئے جس سے مختلف علاقوں٘ میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔ تاہم موسم حسین ہونے پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes