وزیر اعلیٰ شہباز شریف چلڈرن ہسپتال پہنچ گئے ، بچوں کو تحفے دیئے

Published on July 7, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 357)      No Comments

06
 لاہور(یو این پی)وزیر اعلیٰ شہباز شریف چلڈرن ہسپتال لاہور پہنچ گئے ، بچوں کو تحائف دیئے ، کہتے ہیں ملکی ترقی کی ٹرین مشکل سے پٹری پر چڑھی ہے کوئی اسے پٹری سے اتارنے کی کوشش نہ کرے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف چلڈرن ہسپتال لاہور پہنچے اور ہسپتال میں داخل بچوں میں تحائف تقسیم کئے ۔ میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بہت سے اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے جن کا مقابلہ صرف متحد ہو کر ہی کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو اب قوم کا وقت ضائع نہیں کرنا چاہیئے ۔ ہمیں وسوسہ ہے کہ منفی سیاست پٹری پر چڑھی ملکی ترقی کی ٹرین کو منزل سے دور نہ کردے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف لندن میں تیزی سے روبصحت ہیں اور جلد ہی وطن واپس آئیں گے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy