لندن(یو این پی)اوپن ہارٹ سرجری کے بعد وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی ڈاکٹروں کی اجازت سے مشروط تھی۔ تسلی بخش صحت اور ریکوری کی صورتحال دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے انہیں ہوائی سفر کی اجازت دے دی ہے۔ ڈاکٹروں کی اجازت کے بعد نواز شریف کی وطن واپسی کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔ وزیراعظم کی پاکستان آمد بروز ہفتہ 9 جولائی کو متوقع ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم علاج کیلئے بائیس مئی کو لندن پہنچے تھے۔ اکتیس مئی کو ہارلے سٹریٹ کلینک میں ان کی اوپن ہارٹ سرجری ہوئی جس کے بعد وہ لندن میں ہی اپنے گھر منتقل ہو گئے تھے۔