بوریوالہ (یو این پی) بوریوالہ ہومیو پیتھک ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے بانی و چیئر مین ڈاکٹر مرزا مختار بیگ کی تیز دھار ڈور سے ڈور سے شدید زخمی ۔تفصیل کے مطابق عید کے روز شہر کے معروف ہومیو پیتھک ڈاکٹر مرزا مختار بیگ اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہوکر جا رہے تھے کہ راستہ میں پتنگ کی تیز دھار ڈور سے شدید زخمی ہوگئے یواین پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مرزا مختار بیگ نے بتایاکہ جب پتنگ کی تیز دھار ڈور گلے پہ لگی تو گلا شدید ذخمی ہوگیا جیسے ہی میں نے تیز دھار دھاتی ڈور کو گلے سے ہٹانے کی کوشش کی تو ہاتھ کی انگلیاں بھی زخمی ہوگئیں ۔انہوں نے انتظامیہ سے پتنگ بازی پہ پابندی پہ عمل درآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے پتنگ بازوں کو گرفتار کر کے قانونی کاروائی کا بھی کہا۔