ساہیوال (یو این پی) ساہیوال کے پارک میں جھولا گرنے سے خواتین و بچوں سمیت 62 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو شہر کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں کی غیر موجودگی کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔کنان پارک میں لگا جھولا اچانک گر گیا۔ جس کے باعث خواتین و بچوں سمیت 62 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو شہر کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کی غیر موجودگی کے باعث مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔ ڈی سی او ساہیوال کا کہنا تھا کہ پارک میں جھولا لگانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔ ڈی پی او ساہیوال کے مطابق پارک انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو ہمیشہ حادثہ ہونے کے بعد ہوش کیوں آتا ہے؟ ۔