ڈی سی او علی اکبر بھٹی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ

Published on July 9, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 508)      No Comments

veh
وہاڑی( یواین پی)ڈی سی او علی اکبر بھٹی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک معائنہ کیا آرتھو وارڈ، گائنی وارڈ اور چلڈرن وارڈ کے اے سی بند مریض پریشان حال پائے گئے ایمرجنسی وارڈ کے کے ایک کمرے میں دو مریضوں نے اے سی نہ چلنے کی شکایت کی جبکہ پانچ بستروں پر مشتمل دوسرے کمرے میں صرف دو مریض تھے تین بیڈ خالی دیکھ کر ڈی سی او نے سٹاف نرس سے پوچھا کہ یہ منیجمنٹ کیا میری ذمہ داری ہے آرتھو پیڈک وارڈ میں اے سی چلانے کے لیے ریموٹ ہی موجود نہ تھا سٹاف نرس نے بتایا کہ وہ تالے میں ہے جبکہ چابی موجود نہیں ڈی سی او کے انتظار کرنے کے باوجود چابی نہیں مل سکی چلڈرن وارڈ کے ڈاکٹر روم میں چلتے اے سی کو دیکھ کر ڈی سی او نے ایم ایس سے کہا کہ وارڈز کے اے سی بھی اسی طرح کام کرنے چاہییں ایم ایس ڈاکٹر غضنفر عباس دھرالہ نے بتایا کہ گزشتہ کئی سالوں سے اے سی سروس نہیں ہوئے ٹیکنیکل کمیٹی نے ہسپتال کے60اے سی ناکارہ قرار دیئے ہیں جو70اے سی کام کررہے ہیں ان میں سے متعددڈاکٹرز کے کمروں میں ہیں ڈی سی او علی اکبر بھٹی نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ادویات کی ہسپتال سے فراہمی اور علاج معالجہ کی سہولیات بارے دریافت کیا تو لوگوں نے بتایا کہ ادویات ہسپتال سے فراہم کی جارہی ہیں اور علاج معالجہ بھی بہتر کیا جارہا ہے اسی دوران ایمرجنسی وارڈ کی راہداری میں موجود ایک شہری نے ڈی سی او کو دیکھ کر کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ ہسپتال کی ایمرجنسی کی حالت میں بہتر ی پیدا ہو رہی ہے ڈی سی او نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتال کے خراب اے چالو کرانے کے لیے اقدامات کریں

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes