کرشمہ کپور اپنے دوست کیساتھ ہوٹل میں کھانا کھانے پہنچیں تو ان کے سابق شوہر نے دیکھ لیا، پھر کیا ہوا

Published on July 9, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 1,331)      No Comments

news-1467978358-4216_large
نئی دلی ۔۔۔ بھارت کے معروف بزنس مین سنجے کپور اپنی سابقہ بیوی کرشمہ کپور کو ایک دوست کے ساتھ دیکھ کر بھڑک اٹھے اور موقع پر ہی ہنگامہ برپا کر دیا۔ممبئی مرر کی ایک رپورٹ کے مطابق سنجے کپور نے جیسے ہی کرشمہ کپور کو اپنے ایک دوست سندیپ توشنیوال کے ساتھ ایک ریسٹورنٹ میں دیکھا تو اپنے آپے سے باہر ہو گئے تاہم ان کے دوستوں نے معاملے کو سنبھال لیا۔ رپورٹ کے مطابق سنجے لندن میں ایک ریسٹورنٹ میں اپنے دوستوں کے ساتھ ڈنر کر رہے تھے کہ اسی دوران کرشمہ کپور بھی اپنے ایک دوست سندیپ کے ہمراہ وہاں پہنچ گئیں۔ سنجے کپور نے جیسے ہی انہیں دیکھا تو بھڑک اٹھے اور چلانا شروع کر دیا۔ان کے ساتھ بیٹھے دوستوں نے انہیں سمجھایا کہ اب وہ آپ کی بیوی نہیں رہی اس لئے ہنگامہ مت برپا کریں ا ور خوش قسمتی سے انہوں نے اپنے دوستوں کی بات مان بھی لی۔واضح رہے کہ 42 سالہ اداکارہ کرشمہ کپور اور ان کے سابق شوہر سنجے کپور کے درمیان طلاق کی کے معاملے کو بھی بالی ووڈ میں بری ترین”جنگ“ کہا جاتا ہے کیونکہ اس دوران دونوں کی جانب سے ایک دوسرے پر انتہائی غلیظ الزامات بھی عائد کئے گئے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes