عبدالستارایدھی نے انسانیت کی بے لوث خدمت کرکے زندگی کااصل مقصد پالیا ،صاحبزادہ شبیر احمدصدیقی سرکار

Published on July 9, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 914)      1 Comment

index
فیصل آباد (یواین پی)عبدالستارایدھی نے انسانیت کی بے لوث خدمت کرکے زندگی کااصل مقصد پالیا ،اللہ تعالیٰ ان کے درجات کومزید بلند فرمائے،ان خیالات کااظہارتنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارکے فرزند اکبرصاحبزادہ شبیر احمدصدیقی سرکارنے مرکزی مجلس شوریٰ کیساتھ لاثانی سیکرٹریٹ پر کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ موجودہ دورمیں ہر انسان اپنے لئے تگ ودوکررہاہے ،لیکن ایسے انسان بڑے عظیم ہوتے ہیں جو اپنے لئے نہیں مخلوق خداکی ہر وقت بھلائی اوربہتری کیلئے دن رات ایک کردیتے ہیں ،ایدھی نے یہ سب کچھ کرکے دکھادیااورمخلوق خداکی بے لوث خدمت اللہ تعالیٰ کے برگزیدہ بندوں کاشیوہ رہاہے۔اس موقع پر مرکزی مجلس شوریٰ تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے اراکین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ بلاامتیاز انسانیت کی خدمت کرکے ایدھی نے سچے مسلمان اورپاکستانی ہونے کاثبوت دیا ہے۔پاکستانی عوام اورنوجوان نسل کیلئے ان کی خدمات مشعل راہ ہیں۔تمام اراکین نے ان کے ایصال ثواب اورلواحقین کیلئے صبر جمیل کی خصوصی دعاکی،اوراللہ تعالیٰ کی بارگاہ اقدس میں یہ دعابھی کی کہ ان کافلاحی خدمات کے حوالے سے عظیم مشن تاقیامت جاری وساری رہے۔

Readers Comments (1)
  1. mazhar abbas says:

    thanks dr sahib,Almighty Allah bless u alot





Free WordPress Theme

Weboy