اسلام آباد(یوا ین پی) پاکستان تحریک انصا ف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ عبد الستار ایدھی نے شوکت خانم ہسپتال کو 26سال قبل پہلا بڑا چندہ دیا تھا ۔ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ایدھی صاحب کے انتقال کا سن کر شدید صدمہ ہوا ہے۔عمران خان نے کہا کہ عبدالستار ایدھی شریف النفس انسان اور عظیم پاکستانی تھے۔انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی نے شوکت خانم ہسپتال کو 26 سال قبل پہلا بڑا چندہ دیا تھاواضح رہے کہ عمران خان نے کچھ عرصہ قبل کراچی آئے تھے اور انہوں نے عبدالستار ایدھی سے ملاقات کرکے ان کی عیادت بھی کی تھی۔نی چاہئے۔