مولانا عبدالستار ایدھی کی آنکھیں 2نابینا افراد کو لگا دی گئی : ایس آئی یو ٹی حکام

Published on July 10, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 470)      No Comments

ED
کراچی ۔۔۔ سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی ) حکام کا کہنا ہے کہ مولانا عبدالستار ایدھی کی وصیت کے مطابق انکی دونوں آنکھیں 2نابینا افراد کو لگا دی گئی ہیں ۔ مرحوم عبدالستار ایدھی کی عطیہ کردہ آنکھوں کو کامیابی سے ٹرانسپلانٹ کر دیا گیا ہے ۔ ٹرانسپلانٹیشن کا عمل ایس آئی یو ٹی کے ڈاکٹروں نے کیا جس کے بعد اب انکی عطیہ کردہ آنکھوں سے دو افراد کو روشنی میسر آگئی ہے ۔ ایس آئی یو ٹی حکام کا کہنا ہے کہ عبدالستار ایدھی کی دونوں آنکھیں 2نابینا افراد کو لگا دی گئی ہیں ۔ دونوں افراد کی ایک ایک آنکھ خراب تھی ۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹرانسپلانٹیشن کا آپریشن کامیابی سے کر لیاگیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme