آج صرف سیاسی جماعتوں کاصحیح یاغلط احتساب ہورہاہے،فاروق ستار

Published on July 10, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 322)      No Comments

528832-farooq-1465326593-591-640x480
کراچی(یوا ین پی) ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستارنے کہاہے کہ ٹارگٹڈآپریشن کابہت بڑاحصہ سوالات کی زدمیں ہے۔شک کی بنیادپرکسی کوگرفتاریاٹرائل کرناکسی کااختیارنہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہاکہ شہر میں قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں تواپنے تحفظات کااظہارکیا۔ کوئی تیسرافریق ہمارے تحفظات،الزامات کاموازنہ کرے۔ فاروق ستارنے کہاکہ الزامات غلط نکلیں توجوچورکی سزاوہ ہماری سزا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرہماری شکایات درست ہیں توسزاملنی چاہیے۔ فاروق ستارنے مطالبہ کیا کہ اگر آپریشن غلط سمت میں جائے تواس کاقبلہ درست کیاجاتاہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما نے شکوہ کیا کہ وزیراعظم کی نگراں کمیٹی آج تک قائم نہیں ہوئی۔ ہم انصاف کی بات کریں توہمیں لولی پاپ دیدی جاتی ہے۔فاروق ستارنے اعتراف کیا کہ شہر میں جبری گمشدگی،ماورائے عدالت قتل میں کمی آگئی تھی۔گمشدہ لوگ ملنے لگے تھے جس پر ہم نے اللہ کاشکراداکیا۔فاروق ستارنے دعوی کیا کہ اب پھرایک سیاسی ایجنڈہ آگیاہے۔لوگوں سے دوبارہ وفاداریاں تبدیل کرائی جانے لگی ہیں

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题