راولپنڈی(یواین پی) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن میں چودہ لاشیں گرائی گئیں حکمرانو ں کو اس کا جواب دینا ہو گا ۔ لال حویلی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو لاشیں گرانے کی نہ معافی ملے گی اور نہ ہی دیت سے معاملہ حل ہو گا ۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں کا بہت جلد دھڑن تختہ ہونیوالا ہے ۔