گوجرخان(یواین پی)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما راجا پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ وفاقی وزراء کی الزام تراشیاں الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے ،،کے مترادف ہے۔تفصیلات کےمطابق راجا پرویز اشرف نے وزیر اطلاعات پرویز رشید کی پریس کانفرنس پر کہا کہ وفاقی وزراء کی طرف سے پیپلزپارٹی پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیادہیں۔ مسلم لیگ نون آزاد کشمیر انتخابات میں اپنی شکست دیکھ کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ وفاقی حکومت کی آشیرباد سے پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر حملے کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت پر الزام تراشی دراصل مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر بھارتی جارحیت پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے۔