کراچی(یواین پی) گوگل سرچ انجن نے اپنے ہوم پیج پر عبدالستار ایدھی کا نام، تاریخ پیدائش اور وفات پر مشتمل خصوصی آئیکون جاری کر دیا۔ اس آئیکون پر کلک کرنے سے عبدالستار ایدھی کی نایاب تصاویر، ان کے 10 مشہور اقوال، ایدھی فاﺅنڈیشن کے فیس بک پیچ، ویب سائٹ کا لنک اور عبدالستار ایدھی کی سوانح حیات کا مکمل انسائیکلوپیڈیا بھی سامنے آ جاتا ہے، جس میں عبدالستار ایدھی کہاں پیدا ہوئے، ابتدائی زندگی کہاں گزری، خیراتی اور فلاحی کاموں کی ابتداء کیسے کی، اور ان کو اب تک کتنے قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز مل چکے ہیں سمیت تمام تر تفصیلات شامل ہیں۔