سوات(یواین پی) عالمی امن ایوارڈ یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی19 ویں سالگرہ آج12 جولائی کومنائیں گی وہ 12 جولائی 1997 کو مینگورہ میں پیداہوئی جہاں پر انہوں نے ابتدائی تعلیم حاصل کی ،ملالہ یوسفزئی بچپن ہی سے تخلیقی صلاحیتوں کی مالک تھیں اور انہوں نے خواتین کی آزادی کیلئے جدوجہد شروع کی ملالہ یوسفزئی نے کم عمری میں ہی لڑکیوں کو جہالت سے نکالنے اور ان کی زندگی میں جدت لانے کیلئے کالم نگاری کاآغاز کیا وہ دہشت گردی کا نشانہ بھی بنیں ۔ملالہ یوسفزئی کو دنیا کا سب سے بڑا نوبل پرائز انعام بھی ملا۔