مقبوضہ کشمیر میں تمام فریق زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں،بان کی مون

Published on July 13, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 375)      No Comments
03
اقوام متحدہ (یو این پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تمام فریق زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور کشیدہ صورتحال پر قابو پانے کے لئے پرامن ذرائع کا استعمال کریں۔ سیکریٹری جنرل کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عالمی ادارے کے سربراہ کشمیر میں جھڑپوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں درجنوں افراد کے مارے جانے اور متعدد کے زخمی ہونے کو افسوس ناک قرار دیا ہے۔ انہوں نے تشدد کو پھیلنے سے روکنے کے لئے تمام فریقوں سے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ قبل ازیں بان کی مون کے ترجمان سٹیفن دو جارک نے صحافیوں کو ایک سوال کے جواب میں بتایا تھا کہ بان کی مون نے مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں حالیہ چند دنوں میں پیش آنے والے پرتشدد واقعات میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے کم از کم 30 کشمیری شہید اور 200 سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔
Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes