سماجی و دریا دل شخصیت حاجی محمد یعقوب نے دشوار گزار روڈ ست بنی کی تعمیر کیلئے رقم فراہم کر دی

Published on July 13, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 969)      No Comments

Ra
بالاکوٹ(یواین پی)بالاکوٹ کے موضع ست بنی کا گزشتہ کئی ماہ سے انتہائی متاثرہ اور دشوار گزار روڈ ست بنی کی سماجی و دریا دل شخصیت حاجی محمد یعقوب نے اپنی جیب سے مکمل کروانے کا اعلان کرتے ہوئے مشینری کیلئے ابتدائی رقم علاقہ کے لوگوں کو فراہم کر دی،تفصیل کے مطابق بالاکوٹ کے موضع ست بنی کا مرکزی و اہم روڈ جو کہ گزشتہ سال26اکتوبر2016کے زلزلے اور بعد ازاں بارشوں کے باعث انتہائی متاثرہ ہو کر ناکارہ ہو چکا تھا جبکہ مقامی افراد کو ہنگامی حالات میں ہسپتال و زیریں علاقوں کی جانب رسائی کیلئے انتہائی اذیت سے دوچار ہونا پڑ رہا تھا جبکہ مقامی منتخب نمائندوں کی جانب سے بھی روڈ مذکورہ کی تکمیل کی بروقت شروعات نہ ہونے سے انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا،ست بنی کی سماجی شخصیت خانیزمان اور نوجوان کونسلر چوہدری محمد اشرف نے علاقہ کی ممتاز سیاسی،سماجی اور علاقہ کی ہردلعزیز شخصیت حاجی محمد یعقوب سے ملاقات کر کے انہیں علاقہ کی اہم وبنیادی ضرورت سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا،حاجی محمد یعقوب نے ست بنی روڈ 6کلومیٹر روڈ فوری طور پر ہیوی مشینری کی مدد سے کھلوانے،رکاوٹوں کو ختم کرنے اور ملبہ ہٹانے کیلئے رقم کی فراہمی کر دی،مقامی افراد کے مطابق عوام کا دیرینہ و انتہائی اہم روڈ آئندہ چند روز تک بحال ہو جائے گا،مقامی افراد نے حاجی محمد یعقوب سے اظہار تشکر کرتے ہوئے مقامی شخصیات خانیزمان اور نوجوان کونسلر چوہدری محمد اشرف،سردار محمود اور سردار ہارون ناظم و سابق ناظم میاں محمد یوسف کی مخلصانہ کوششوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog