مذکورہ دہشت گرد ملک میں شہریوں کے اغوا‘ قتل‘ بم دھماکوں اور فورسز پر حملوں میں ملوث تھے؛ آئی ایس پی آر
اسلام آباد (یو این پی) دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آج بارہ دہشت گردوں کی سزائے کی توثیق کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جن بارہ دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کی گئی ہے وہ ملک میں دہشت گردی کی بڑی کارروائیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سزائے موت پانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور دیگر دہشت گرد تنظیموں سے ہے۔دہشت گردوں میں محمد قیوم باچہ‘ محمد آصف‘ محمد طیب‘ سید اکبر‘ محمد ایاز‘ برکت علی‘ عزیز الرحمان‘ حسن ڈار‘ اسحاق اور بہرام شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مذکورہ دہشت گرد ملک میں شہریوں کے اغوا‘ قتل‘ بم دھماکوں اور فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔