عید ملن میوزک پروگرام میں میڈم شازیہ رانی اپنی آواز کے جادو سے شائقین موسیقی کو محظوظ کریں گی

Published on July 15, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 566)      No Comments

Shazia
لاہور(یواین پی)لاہور آرٹ کونسل اور لاہور میوزک اکیڈمی کے زیر اہتمام آج عید ملن میوزک پروگرام ہوگا تفصیلات کے مطابق 16 جولائی کو الحمرہ ہال نمبر 3میں فنکار اپنی آواز کا جادو جگائیں گے عید ملن میوزک پروگرام  لاہور آرٹ کونسل اور لاہور میوزک اکیڈمی کے زیر اہتمام رات آٹھ بجے مختلف فنکار اور گلو کاران اس میوزک فنکشن میں پرفارم کریں گے یواین پی کے مطابق میڈم شازیہ رانی،میڈم شگفتہ ناز، میڈم شہناز،ملکہ آرزو،میڈم سمی شاہ اپنی آواز کے جادو سے شائقین موسیقی کو محظوظ کریں گی دیگر فنکاروں میں نیلم سہگل،سلیم منظور،پروفیسر مظفر،امجد کھوکھر،اعجاز الہی،افتخار راجہ بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے اس میوزک شو میں اسپیشل پرفارمنس رانا اسحاق اور شہزاد طافو کی ہوگی جبکہ کمپیرنگ کے فرائض عزیز اے شیخ سر انجام دیں گے

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes