شیخ رشید احمد نے وزیر اعظم کی نااہلی کیلئے ریفرنس دائر کر دیا

Published on July 16, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 359)      No Comments

images
لاہور (یو این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ریفرنس دائر کر دیا ۔ ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بیرون ملک اثاثے چھپانے پر نواز شریف کو نا اہل کیا جائے ۔ شیخ رشید کا وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر ، نواز شریف پر بیرون ملک اثاثے چھپانے کا الزام ، اثاثے چھپانے پر نواز شریف وزارت عظمی کے اہل نہیں رہے ، شیخ رشید کا مو قف ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کی جانب سے دائر کیے گئے ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف نے 2013ء کے گوشواروں میں بیرون ملک اثاثوں کا ذکر نہیں کیا ۔ اثاثے چھپانے پر وزیر اعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیا جائے ۔ وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں دائر کیا گیا یہ چوتھا ریفرنس ہے ۔ اس سے پہلے پاکستان پیپلز پارٹی ، تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک بھی وزیر اعظم کی نااہلی کے لیے الیکن کمیشن میں ریفرنس دائر کرا چکی ہیں ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes