پنجاب حکومت کا نصاب میں عبدالستار ایدھی پر مضمون شامل کرنے کا فیصلہ

Published on July 17, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 506)      No Comments

12
لاہور(یوا ین پی)پنجاب حکومت نے سکولوں کے نصاب میں عبدالستار ایدھی پر مضمون شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ایدھی کی شخصیت پر مضمون شامل کرنے کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی جو ایک ہفتے میں اپنی سفارشات مرتب کرے گی۔تفصیلات کیمطابق پنجاب حکومت نے سکولوں کے نصاب میں عبدالستار ایدھی پر مضمون شامل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کمیٹی قائم کر دی۔ کمیٹی کے سربراہ ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ اسلم کمبوہ ہوں گے جبکہ اس میں پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔ کمیٹی آئندہ تعلیمی سال کے نصاب میں ایدھی کی شخصیت پر مضمون شامل کرنے کے حوالے سے سفارشات تیار کرے گی۔وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خاں کی ہدایت پر کمیٹی مختلف مکاتب فکر سے رہنمائی لینے کے بعد عبدالستار ایدھی کی خدمات پر مضمون شامل نصاب میں شامل کرے گی۔ مضمون کس کتاب میں شامل کیا جائے گا اس پر بھی رائے لی جائے گی۔ کمیٹی اپنی سفارشات ایک ہفتے میں مرتب کرکے حکومت کو پیش کرے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme