ایجوکیٹرز پاکستان کا مستقبل ہیں ہم سب کو مل کر پاکستان کی بہتری کے لیے کام کرنا ہے سعید احمد خان منیس

Published on July 17, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 403)      No Comments

Vehari
وہاڑی(یواین پی)ایم این اے سعید احمد خان منیس نے کہا ہے کہ ایجوکیٹرز پاکستان کا مستقبل ہیں ہم سب کو مل کر پاکستان کی بہتری کے لیے کام کرنا ہے اور قوم کو ایک بہترین قوم بنانا ہے یہ بات انہوں نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کے خورشید ہال میں دی سی او علی اکبر بھٹی کے ہمراہ نئے ایجوکیٹرز میں اسناد تقرر تقسیم کرتے ہوئے کہی ا س موقع پر ڈی ایم او محمد مبشر الرحمن ، ڈی ای او ایلینٹری محمد معروف، ڈی ای او ایلیمنٹری زنانہ مصباح رفیق ، ڈی ای او سکینڈری جاوید احمد باجوہ ،ڈپٹی ڈی ای او زمحمد عاصم ، اسرار احمد لنگاہ،ہیڈ ماسر ماڈل ہائی سکول محمد افضل بھٹی ، ڈپٹی ہیڈ ماسٹر منیر احمد جوئیہ بھی اس دوران موجود تھے ایم این اے سعید احمد خان منیس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کو مسئلہ کشمیر ، نظریہ پاکستان اور عبدالستار ایدھی کے مشن سے آگاہ کرنا انتہائی ضروری ہے امید ہے کہ نئے ایجوکیٹرز پاکستان کی ترقی کو اپنا مقصد حیات بنائیں گے مسلم لیگ (ن) کی مرکزی اور صوبائی قیادت نے میرٹ کو فروغ دیا ہے اور آج ایجوکیٹرز اپنی قابلیت کی بنا ء پر ملازمت کے حصول میں کامیاب ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت اساتذہ پر بڑی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کیونکہ پاکستان کے خلاف تین عالمی ڈاکٹرائین پر کام جاری ہے کولڈسٹار ڈاکٹرائین کے تحت 36سو کلو میٹر طویل بھارتی سرحدی علاقہ پر ہمیں الجھایا گیا ہے انڈیا کی چھ کمانڈفورسز بارڈر پر تعینات گوادر اور سندھ میں مداخلت کے برے عزائم رکھتی ہیں لیکن ہماری مسلح افواج جنرل راحیل شریف کی قیادت میں دشمن کے عزائم کو ناکام بنا رہی ہیں
افغان ڈاکٹرائین کے تحت ہماری دو لاکھ فوج کو مصروف کیا گیا ہے لیکن پاکستان قوم اور فوج کے عزم نو کی بدولت انہیں مطلوبہ کامیابی نہیں مل رہی انہوں نے کہا کہ سب سے خطرناک فورتھ جنریشن ڈاکرائین ہے جس کی بنیاد پر عوام اور فوج کے درمیان دوریا ں پیدا کر کے ملک میں صوبائی، لسانی، مذہبی عصبیتوں کو ہوا دے کر آپس میں دست و گریباں رکھنا ہے جبکہ ہمارے بعض ناپختہ سیاستدان قوم میں اپنے بیانات کے ذریعے مایوسی پھیلا رہے ہیں لیکن ہمیں مایوس ہونے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ سیاسی و فوجی قیادت الرٹ ہے اور ہر وار کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے انہوں نے کہا ہ اساتذہ قوم کو تیار کریں غلاط افواہوں پر کان نہ دھرا جائے ڈی سی او علی اکبر بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے نونہالوں کا مستقبل اساتذہ کے ہاتھوں میں ہے آپ اپنی قابلیت پر بھرتی ہوئے اب قابلیت کو بروئے کار لاتے ہوئے ایک بہترین قوم کی تیاری میں اپنی ذمہ داری پوری کریں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے جانب بڑھتا ہوا رحجان ختم کرنے کے لیے سرکاری تعلیمی اداروں کا اعتماد بحال کریں انہوں نے کہا کہ 801نشستوں پر ساڑھے تین سو کے قریب اساتذہ بھرتی ہوئے باقی نشستیں ابھی خالی ہیں ان پر بھی جلد ہی بھرتی پالیسی حکومت کی طرف سے جاری کی جائیگی تقیب کے آخر میں ایم این اے سعید احمد خان منیس اور ڈی سی او علی اکبر بھٹی نے نئے ایجوکیٹرز میں اسناد تقرر تقسیم کیں

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes