مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)دو نا معلوم ڈاکوؤں نے عورت سمیت تین افراد سے طلائی زیورات، نقدی و موبائل فون چھین کر فرار۔ تفصیلات کے مطابق ابرار حسین اپنے بھائی انتظار حسین اور بیوی کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار لاہور کی طرف جا رہا تھا کہ وڈانہ کے قریب دو نا معلوم بلا نمبری موٹر سائیکل پر سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر چطلائی زیورات، نقدی و موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔
حکومت نے قومی امنگوں کے خلاف امریکی سپلائی جاری رکھی تو ملک میں انتشار اور افراتفری پیدا ہوگی میاں افضل جتالہ
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)حکومت نے قومی امنگوں کے خلاف امریکی سپلائی جاری رکھی تو ملک میں انتشار اور افراتفری پیدا ہوگی۔جب لاکھوں عوام نیٹو سپلائی روٹ پر دھرنے دیکر بیٹھ جائیں گے تو حکومت کیلئے مشکلات پیدا ہوں گی،ملک میں انتشار اور افراتفری پیدا ہوگی۔ملک میں افراتفری اور انتشار سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ حکومت امریکی خوف سے نکل کر خود ہی نیٹو سپلائی بند کرنے کا اعلان کر دے ملک میں دہشتگردی کو فروغ دینا امریکہ اور اس کے اتحادی بھارت کا شیطانی ایجنڈا ہے ۔ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور قومی مفاد میں جتنی جلد ہو سکے دہشتگردی کی اس جنگ سے باہر آ جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف میاں افضل جتالہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہو ں نے کہاکہ ڈرون حملے ہماری آزادی ، خود مختاری کے خلاف ہیں حکومت پاکستان امریکہ سے تعلقات پر فوری نظر ثانی کرے دہشتگردی کی نام نہاد جنگ میں امریکہ کا ساتھ دے کر ملک سیاسی ، معاشی طور پر تباہ ، قومی سلامتی کو ناقابل تلافی نقصان اور 40 ہزار گھرانوں کے چراغ گل ہو گئے ہیں۔ حکومت امریکی تابعداری چھوڑ کر اے پی سی میں کئے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کی طرف بڑھے ،وزیر اعظم امریکی وکیل بننے کی بجائے قوم سے کئے گئے وعدوں کا پاس کریں اور فوری طور پر امریکی جنگ سے علیحدگی اور لاتعلقی کا اعلان کرکے نیٹو سپلائی بند کردیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کو دوست اور خیر خواہ سمجھنے والے خود کو دھوکہ دے سکتے ہیں لیکن قوم اب ان کے دھوکے میں نہیں آئے گی۔ امریکہ کل بھی ہمارا دشمن تھا ،آج بھی ہے اور آئندہ بھی دشمنی سے باز نہیں آئے گا۔