ترکی میں پھنسے 400سے زائد پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

Published on July 18, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 670)      No Comments

pla
اسلام آباد(یواین پی)ترکی میں پھنسے 400سے زائد پاکستانی مختلف پروازوں کے ذریعے اسلام آباد ،لاہور اور کراچی پہنچ گئے۔وطن لوٹنے والے مسافروں کا کہنا تھا کہ ترکی میں افراتفری کا عالم تھا۔بعض مسافروں کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارت خانے نے ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا اور انہوں نے ترکی میں مشکل وقت گزارا۔ترکی میں پھنسے تمام پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔ ترکش ایئرلائن کی پرواز سے 165 پاکستانی اسلام آباد پہنچے۔ وطن واپسی پہنچنے پر شہری حکومت پر برس پڑے،شہریوں کا کہناتھاکہ وطن واپسی کے لئے سفارتخانے سمیت کسی حکومتی عہدیدار نے رابطہ نہیں کیا، ایئرپورٹ پر رات واش رومز میں گزارناپڑی۔ترکی میں محصور 200 سے زائد پاکستانی کراچی پہنچے۔ شہریوں کا کہناتھا باغیوں کے حملے کے وقت صورتحال بہت خراب تھی۔ہر طرف سے فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں آرہی تھیں۔ترکش ایئرلائنز کی پرواز سے 50سے زائد شہری علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔ مسافروں کا کہناتھاکہ پروازوں کا شیڈول متاثر ہونے سے ایئرپورٹ پر سخت پریشانی کاسامناکرناپڑا۔مسافروں نے ترکی میں کشیدہ حالات سے نکلنے اور بحفاظت پاک سرزمین پر قدم رکھنے پر اللہ رب العزت کا شکریہ ادا کیا۔ وہیں کچھ افراد پاکستانی سفارتخانے کے عملے سے نالاں بھی نظر آئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes