سینیٹر ایدھی سنٹرز کیلئے چار ایمبولینسوں کی خریداری کیلئے 20 ہزار روپے عطیہ کرے گا،چیئرمین سینٹ

Published on July 19, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 402)      No Comments

1
اسلام آباد(یوا ین پی )چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ ہر سینیٹر ایدھی سنٹرز کیلئے چار ایمبولینسوں کی خریداری کیلئے 20 ہزار روپے عطیہ کرے گا۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران عبدالستار ایدھی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ارکان کے اظہار خیال کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے چیئرمین سینٹ سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ ہاؤس بزنس ایڈوائزری میں اس مسئلے پر بات ہوئی ہے۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کیبنٹ کا ہر رکن اپنی تنخواہ سے 20 ہزار روپے دے گا اس رقم سے چار ایمبولنسیں خریدی جائیں گی۔ ہر صوبائی مرکز میں ایک ایمبولینس ایدھی سنٹر کو دی جائے گی۔ قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بھی سب نے اس فیصلے کی توثیق کی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes